سینٹ جارج ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کریگ براتھ وائیٹ(101ناٹ آؤٹ) نے پُرعزم ویسٹ انڈیز کو اطمینان بخش مقام پر پہنچا دیا ‘جب میزبان ٹیم‘ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کرکٹ میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں دو وکٹس کے نقصان سے 202رن کے اسکور پر پہنچ گئی ۔ مہمان ٹیم انگلینڈ نے صبح کے کھیل میں میزبانوں کو 464 رن پر آؤٹکرتے ہوئے پہلی اننگز میں 165 رن کی سبقت حاصل کرلی تھی لیکن میزبان ٹیم کھیل کے آخری دن 37 رن کی سبقت حاصل کرلی اور اس کے پاس آٹھ وکٹس موجود ہیں ۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مارلون سیمیولس 22رن کے انفرادی اسکور پر براتھ وائیٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔