حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ تاہم اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ سی شیواجی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ارویند نگر کا ساکن بتایا گیا ہے اس نے کل رات انتہائی اقدام کیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔