حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق پٹھان محبوب خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پٹھان جملہ 6 وارداتوں میں ملوث ہے ۔ جو دن کے اوقات مکانات میں سرقہ کرنے کی مہارت رکھتا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 870 گرام سونا 2 کیلو 160 گرام چاندی 30 ہزار روپئے نقد رقم و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پٹھان کے خلاف 10 غیر ضمانتی وارنٹ التواء تھے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سائبرآباد ، رچہ کنڈہ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے علاوہ بنگلور اور سوریہ پیٹ اضلاع میں یہ وارداتیں انجام دیا تھا ۔ ضلع اننت پور کے کوجہار پیٹ سے پٹھان کا تعلق بتایا گیا ہے ۔ مسروقہ اشیاء کو یہ سارق حیدرآباد اور بنگلور میں فروخت کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں 22 ،کرناٹک ریاست کے 28 اور آندھراپردیش میں کل 11 وارداتیوں اس نے انجام دیا تھا جو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔