حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 25 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اے سی پی آصف نگر مسٹر ڈی سرینواس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 35 سالہ مجید عرف جہانگیر جو پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ جہانگیر رات کے وقت سرقہ کرنے میں ماہر ہے ۔ جس کی ٹپہ چبوترا پولیس کو شدت سے تلاش تھی ۔ جہانگیر سابق میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے اور اس نے ہمایوںنگر ، عنبرپیٹ ، مادناپیٹ ، سنتوش نگر ، منگل ہاٹ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں کارروائی انجام دے چکا ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر رویندر و دیگر موجود تھے ۔