حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد سی سی ایس پولیس نے ایک بدنام زمانہ بین ریاستی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے پولیس نے 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد روپئے مالیتی سونے چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا ۔ اس خصوص میں منعقدہ پولیس کانفرنس میں ڈی سی پی ، سی سی ایس مسٹر نوین کمار نے بتایا کہ 38 سالہ کلیان وجیہ سمہا کو گرفتار کرلیا ۔ ویزاک علاقہ کا ساکن وجیہ سمہا بنگلور کرناٹک وارداتیں انجام دینے کے بعد وہ فرار ہواکرتا تھا ۔ اس نے ونستھلی پورم ، شمس آباد کے علاوہ ایس آر نگر ، بیگم پیٹ ، کنچن باغ کے علاوہ یشونت پورا ، سری رامپورم ، بنگلور میں بھی 8 سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دیا ۔ پولیس کے مطابق تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک ریاستوں کے 200 مقدمات میں یہ ملوث ہے ۔ سابق میں بنگلور پولیس کے علاوہ حیدرآباد پولیس نے بھی اسے گرفتار کیا تھا ۔ وجیہ سمہا 1997 سے سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا ہے ۔ پولیس نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔