بدنام زمانہ سارق گرفتار ، دوسرا فرار

حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) سی سی ایس ملکاجگیری پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ گدایا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ اس کا ساتھی 45 سالہ ایم شنکر مفرور ہے ۔ یہ دو رکنی ٹولی 28 معاملات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 14 لاکھ روپئے مالیت اشیاء کوضبط کرلیا ۔ گدایا ملکاجگری کا ساکن ہے جو سال 2011 ء سے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور سال 2012 ء میں جیل سے رہائی کے بعد مویشیوں کا سرقہ و دیگر سرقہ کی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ سی سی ایس ملکاجگیری نے نریڈمیٹ ۔ کیسرا ، ملکاجگیری اور میڑچل میں 28 وارداتیں انجام دی ہیں ۔

خرابی صحت اور اولاد نہ ہونے پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) خرابی صحت اور اولاد کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مہیشورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ رمیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ رمیش پیشہ سے مزدور تھا جو کلاپاڈو علاقہ شیوراج کا ساکن تھا ۔ اولاد کے غم میں یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جو اسکی بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ 5 ماہ قبل اس شخص کا بیٹا فوت ہوگیا تھا اور اس کی صحت مسلسل خراب رہتی تھی ۔ گزشتہ روز اس شخص نے زائد گولیوں کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مہیشورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔