’’بدعنوانی کو آسان بنانا بی جے پی کا بڑا کارنامہ ‘‘

نئی دہلی 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام بی جے پی نے اب تک جو سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے وہ یہ ہے اس نے ”بدعنوانی کی راہ آسان کر دی ہے ”۔بدعنوانی سے بی جے پی کی نبرد آزمائی پر ہماچل پردیش میں مرکز کی حکمراں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار پریم کمار دھومل کے ریمارک کے جواب میں کانگریس کے سنیئر لیڈر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ نے یہ استدلال کیا ہے۔ ویربھدر سنگھ نے ایک سے زیادہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’دھومل جی، جسے آپ بدعنوانی کے خلاف بی جے پی کی لڑائی سمجھ رہے ہیں اُس پر مجھے ہنسی آرہی ہے کیونکہ ابھی میں نے دیکھا کہ آپ کے اپنے بیٹے ضمانت پر باہر آئے ہیں۔ آپ کی پارٹی کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ بدعنوانی کی راہ آسان کر دی گئی ہے ۔امت شاہ اور ان کے بیٹے کی دولت میں سولہ ہزار گنا اضافے کا معجزہ بی جے پی کی حکومت میں ہی ممکن ہے ”۔ذاتی حملے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہماچل کے چیف منسٹر نے کہا کہ” حقیقی وکاس (ترقی) کے تعلق سے بی جے پی کا خوف، جیساکہ ہماچل پردیش میں مظہر ہے ، مجھ پر ذاتی حملے کو اصل ایجنڈہ بنانے کا سبب ہے ۔ہماچل پردیش میں اسی ماہ کی 9 تاریخ کواسمبلی الیکشن ہے اور بی جے پی نے پروفیسر دھومل کو پارٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار بنا یا ہے ۔

بی جے پی کی الیکشن کمیشن سے بیجو جنتا دل کی شکایت
نئی دہلی3نومبر(سیاست ڈاٹ کام )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اوڈیشہ کے برگڑ ضلع کی وجے پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات سے پہلے ضلع کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پر برسراقتدار بیجو جنتا دل کے ایجنٹ کے طورپر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت کی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ،اوڈیشہ اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کے لیڈر کنک وردھن سنگھ دیو،بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا،رکن اسمبلی روی نائک اور پردیپ پروہت کے وفد نے یہاں الیکشن کمیشن کے دفترمیں الیکشن کمشنر وں سے یہ شکایت کی۔وجے پور سے کانگریس کے رکن اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخابات کرایا جانا ہے ۔