بدعنوانیوں میں ملوث ملرس کے خلاف کارروائی
کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے کلکٹر ویرا برہمیا کا خطاب
کریم نگر /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خریف دھان کے غیر مرکوزیت پروگرام کو مرکزی گڈنگی ادارہ کریم نگر پر ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو افتتاح کیا ۔ بعد ازاں ملرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خریف میں کسانوں کو نقصان نہ ہو دھان کی امدادی قیمت پر خریدی کریں ۔ بدعنوانی کی گنجائش نہ ہو ملرس ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں ۔ ری سائیکلنگ چاول نہ دے کر تازہ رائس ہی فراہم کریں ۔ بدعنوانی میں ملوث ہونے والے ملر کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ بدعنوانی میں ملوث ایک رائس ملر کو 64 لاکھ روپئے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔ 11 ملوں کو بند کیا گیا فوجداری مقدمات درج کئے گئے ۔ ضلع میں 411 ملس ایمانداری کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں اگر یہ مستحکم ہوجائیں تو کسانوں کو فائدہ ہوگا حکومت کا نام ہو گا ۔ پروگرام میں شرکت کئے جوائنٹ کلکٹر ایچ ارون کمار نے کہا کہ گذشتہ سال حکومت 6 اضلاع میں دھان کے حصول کے غیر مرکوز مراکز کا اہتمام کیا گیا ۔ گذشتہ کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 7 اضلاع میں یہ پروگرام کو توسیع دی گئی ۔ سی ایم آر میں 60 فیصد دھان کے حصول کریم نگر میں ہی ہوگا ۔ اس سال اب تک 55 لاکھ میٹرک ٹن دھان IKP مارکٹ یارڈ کے ذریعہ اکٹھا کیا گیا ۔ ضلع میں نئے 127000 سفید راشن کارڈ جاری کرنے کی وجہ سے تین لاکھ میٹرک ٹن چاول محکمہ سیول سپلائی کو ضرورت ہے ۔ ملرس کسانوں سے دھان خریدی کرکے معیار کا اہتمام کرکے ملر رائس ہی DCP کے تحت دیں ۔ 13 افراد ڈپٹی کلکٹر کی ملس و گوداموں پر تنقیح کیلئے تعین کیا گیا ۔ بدعنوانی ، غلط استعمال کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ سیول سپلائی عہدیدار چندرا پرکاش ڈی ایم سیول سپلائی سمپت کمار ، ضلع ملرس اسوسی ایشن صدر ماروتی ، ملرس ، و دیگر نے شرکت کی ۔
٭ ٭ ٭