بدجانور کے گوشت میں پیزا پر حلال کالیبل: مسلم شخص کالٹل سیزر کے خلاف کیس

ڈیربرن:ایک مسلم شخص نے لٹل سیزر کے خلاف 100ملین ڈالر کے ہرجانے کا کیس درج کیاہے کیونکہ مذکورہ شخص کاالزام ہے کہ لٹل سیزر نے جو پیزا کمپنی کی جانب سے حلال کے لیبل کے ساتھ فروخت کیاجارہا ہے وہ دراصل بدجانور کے گوشت سے تیار ہوتاہے۔

مذکورہ شخص کادعویٰ ہے کہ حلال ارڈر دینے کے بعد بدجانور کے گوشت پر مشتمل پیزا کھانے کے بعد وہ پیٹ کے درد اور مرض میں مبتلا ہوگیاہے۔

ہرجانے کے کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لٹل سیزر کے عہدیداروں نے کہاکہ ہم اس زیرالتواء تنازع پر کچھ نہیں کہیں گے مگر ہم اس دعوی پر سنجیدہ ہیں‘ ہم سمجھتے ہیںیہ درست نہیں ہے۔