بحیثیت مجموعی ترقی کیلئے شمالی ہند کی ترقی ضروری:امیت شاہ

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی ہند کی تمام 8 ریاستوں میں اقتدار پر نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہاکہ مودی حکومت نے تین سالوں میں جو کچھ کیاہے وہ کانگریس کے 65 سال میں کئے ہوئے کام سے کہیں زیادہ ہے ۔ وہ شمال مشرقی ہند جمہوری محاذ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ علاقہ وزیراعظم نریندر مودی کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام 8 ریاستوں کی ترقی ملک کی مجموعی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ مبینہ طورپر اس اجلاس میں آسام ، منی پور ، سکم ، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے چیف منسٹرس موجود تھے ۔ امیت شاہ نے کہاکہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے ، یہ تو صرف ایک آغاز ہے ۔ انھوں نے مودی حکومت کے اس علاقہ کیلئے کئے ہوئے کئی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرکزی وزیر ہر 15 دن میں ایک بار پورے شمال مشرقی ہند کا دورہ کیا کرتا ہے ۔ انھوں نے زمینی سرحد معاہدہ کو جو بنگلہ دیش کے ساتھ طئے پایا ہے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیااور کہاکہ حکومت قومی اُمور میں تمام 8 شمال مشرقی ہند کی ریاستوں کو ملوث دیکھنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آج کے اجلاس کا ایجنڈہ محفوظ سرحدات ، سب کی ایک ساتھ ترقی اور قومی یکجہتی ہیں۔ آج کے اس اجلاس کے مہتمم آسام کی بی جے پی حکومت کے ریاستی وزیر بسواس سرما اس اتحاد کے کنوینر بھی ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں کو اس اجلاس کو ایک پلیٹ فارم کے طورپر استعمال کرنا چاہئے اور اپنے سرحدی تنازعات کی یکسوئی کرلینی چاہئے ۔ امیت شاہ نے کہاکہ وہ آئندہ اجلاس میں شمال مشرقی ہند کی تمام 8 ریاستوں میںبی جے پی چیف منسٹرس دیکھنا چاہتے ہیں ۔