نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کو آج ان کے پہلے دن عام آدمی پارٹی نے تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے اس دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا کہ دہلی کے ارکان اسمبلی کو منافع بخش عہدوں پر فائز ہونے کی وجہ سے اسمبلی کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کسی نے بھی سماعت کی درخواست نہیں کی ۔ پارٹی قائد راگھو چڈھا نے کہا کہ اس کے برعکس سی سی راوت ایک اخبار کو انٹرویو دے چکے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس مسئلہ پر تاثرات کے اظہار کی خواہش نہیں کی تھی ۔ /28 ستمبر اور /2 نومبر گزشتہ سال پارٹی نے دو بار ان الزامات کا جواب دیا ہے ۔ چڈھا نے کہا ارکان اسمبلی نے /16 اکٹوبر اور /20 نومبر کو دو بار الیکشن کمیشن کو مکتوبات روانہ کئے تھے ۔ ہر عدالت اور نیمی عدالتی تنظیم کو قانون کے مطابق کام کرنا پڑتا ہے ۔ ن