بحرین کے علی حسن محبوب کو گولڈ میڈل

انچیان ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کے علی حسن محبوب نے ایشین گیمس کے مرد زمرہ کے میراتھان میں کامیابی حاصل کرلی ہے جیسا کہ اختتام پذیر ایتھلیٹکس میں 3 ایشیائی ریکارڈس ٹوٹے ہیں۔ علی حسن محبوب نے دو گھنٹے 12 منٹ اور 38 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کوہی مٹسو مورا صرف ایک سکنڈ کے فرق سے دوسرے مقام پر رہے جبکہ جاپان کے ساتھی کھلاڑی یوکی کاوا یوچی کو برونز میڈل حاصل ہوا۔ محبوب سابق میں بھی 5 ہزار اور 10 ہزار میٹرس میں ایشیائی چمپیئن رہ چکے ہیں جن کا دراصل کینیا سے تعلق ہے۔ نیز 2005ء میں انہوں نے عرب شہریت حاصل کی ہے۔ مقابلوں میں تبدیلی کے باوجود اپنی کامیابی پر اظہارخیال کرتے ہوئے محبوب نے کہا کہ ایک عرصہ سے وہ اپنے کوچس کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں اور بتدریج بدلتے وقت کے ساتھ ان کے نتائج بھی حاصل ہوں گے۔