دبئی۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست بحرین میں آج ہفتے کے روز پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہو رہی ہے۔بحرین کے الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی 40 نشستوں اور 30 بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات پر 3 لاکھ 65 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 41 خواتین سمیت 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔بیرون ملک موجود 3600 بحرینی شہریوں نے 20 نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔