بحران کے وقت پارٹی کے ساتھ ہوں:شتروگھن سنہا

نئی دہلی20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ پارٹی کے ساتھ کچھ نکات پر اختلافات کے باوجود بحران کی گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دیں گے اور جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس حکومت کے حق میں ووٹ ڈالیں گے ۔ سنہا نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل پارٹی سے باہر جانے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ، ”میں بی جے پی کا رکن ہوں اور پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند سپاہی کی طرح پارٹی کے حکم پر عمل کروں گا”۔پارٹی کے خلاف اکثر سخت ہونے کے بارے میں، انہوں نے کہا، ”یہ آئینہ دکھانے کی طرح ہے اور میں مستقبل میں بھی ایسا ہی کروں گا۔’’یہ خاندان کے اندر بات کی طرح ہے ۔ پارٹی نے مجھے مصیبت میں نہیں چھوڑا اور میں نے بھی پارٹی کو بھی نہیں چھوڑا‘‘۔