بجٹ کے دوران پیش کیاگیا یہ جملہ سن کا سب کی آنکھیں باہر آجائیں گی۔ ویڈیو

معمولی جملہ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کے اکاونٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ روپئے جمع کرانے کا وعدہ کیاتھا ‘ بھلے ہی وہ وعدہ پورا نہیں ہوا ‘ مگر اس سے خطرناک او ربڑے جملے بھی ادا کئے گئے جس کو سن کر آپ کی آنکھیں باہر اجائیں گی۔مرکزی وزیر توانائی پیشوگوئل نے پارلیمنٹ میں کہاتھا کہ تمام دیہاتوں کو برقی سے لیز کردیں گے۔

منسٹر گوئل نے کہاتھا کہ 2016کے ختم تک تمام دیہاتوں کو برقی سے لیز کردیاجائے گا۔اسی سال اکٹوبر میں انہوں نے کہاکہ مئی 2017تک یہ کام پورا کرلیاجائے گا۔پھر اس کے بعد مئی 2018تک اس کام کو مکمل کرلینے کی بات کی ۔مئی 2018آنے سے پہلے پیو ش گوئل کو ہٹاکر آر کے سنگھ کو وزیر توانائی بنایاگیا اور انہوں نے آتے ہی 2018ڈسمبر تک تمام دیہاتو ں کو برقی سے لیز کرنے کا اعلان کیا۔

سال 2018کی شروعات ہونے کے ساتھ ہی ایک او راعلان سامنے آیا کہ چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کا سلسلہ ڈسمبر2019تک پورا ہوگا۔اسی طرح گنگا کی صفائی کی بات جہاں تک ہے تو متعلقہ وزیر اومابھارتی نے بھی اس طرح کا بیان دیکر گنگا کی صفائی کے مسلئے کو تعطل کاشکار بنادیا۔ اور ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق گنگا فی الحال پہلے سے زیادہ آلودہ ہوگئی ہے۔

دہرو راٹھی نے اپنے سیلفی ویڈیو میں اس بات کا خلاصہ کیاہے۔