بجلی گرنے سے چرواہا ہلاک

حسن آباد ۔ 12 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع چوٹاپلی منڈل اکناپیٹ میں آج دوپہر دو بجے اچانک ہوئی ہلکی سی غیر موسمی بارش کے دوران نیم کے درخت پر گری بجلی کے شاک کی زد میں آ کر 45 سالہ ای وینکٹ سوامی نامی چرواہا بری طرح جھلس کر فوت ہوگیا جو کہ بارش سے بچنے کی غرض سے نیم کے درخت کے سایہ میں ٹہرا ہوا تھا ۔ اطلاع پا کر معاون سب انسپکٹر اکناپیٹ بالامنی نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد دواخانہ کو منتقل کیا ۔ نیز کیس درج کرکے تحقیقات کا اعلان کیا ۔