حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس کے بمپر اور دیگر دو لکی ڈرا نکالے گئے ۔ اداکارہ شردھا داس نے 50 لاکھ روپئے بمپر ، 20 لاکھ اور 30 لاکھ جملہ ایک کروڑ نقد انعامات کے لکی ڈرا نکالے ۔ 50 لاکھ کا بمپر انعام ایم ایس خاں ، بنجارہ ہلز کے حق میں رہا جب کہ 20 لاکھ کا انعام انجنتلو اور 30 لاکھ کا انعام عبدالرحمن کے حق میں رہا ۔ پہلے راونڈ میں 20 لاکھ ، دوسرے راونڈ میں 30 لاکھ اور 50 لاکھ روپئے کا انعام تیسرے راونڈ میں نکالا گیا ۔ سی ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس پون بجاج اور پریم بجاج ایم ڈی نے ایم ایس خاں کو مبارکباد دی ۔۔