بجاج الیکٹرانکس بمپر ڈرا

گجیندر ریڈی کوپن نمبر 106498 کو ایک کیلو سونا انعام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس پر گولڈ ہنگامہ میں ایک کیلو گرام کے بمپر ڈرا کا اعلان کردیا گیا ۔ اداکارہ شیاملی نے بجاج الیکٹرانکس کے فورم مال ، کے پی ایچ بی پر بمپر ڈرا نکالا ۔ علاقے سرور کے گجیندر ریڈی جن کا کوپن نمبر 106498 نگر ہے نے ایک کیلو گرام سونا جیتا ۔ بمپر ڈرا نکالا جانے کے موقع پر کرن بجاج ایم ڈی بجاج الیکٹرانکس بھی موجود تھے ۔ کرن بجاج نے اس موقع پر کہا کہ بجاج الیکٹرانکس کے نئے شوروم واقع فورم مال کے پی ایچ بی پر ایک کیلو سونے کے بمپر ڈرا کا انعقاد کرتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے شوروم کو ہندوستان کا سب سے بڑا اسٹانڈرڈ لون الیکٹرانکس آوٹ لیٹ بتایا ۔۔