حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بجاج الیکٹرانکس شوروم ، فورم مال کے پی ایچ بی پر اس کے بمپر ڈرا میں 30 لاکھ روپئے نقد انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ فلمی اداکارہ ریگینا کسندرا نے یہ بمپر لکی ڈرا نکالا ۔ چارمینار کی وسیم النساء ( چارمینار ) جن کا ٹوکن نمبر 096210 ہے کو بمپر ڈرا پر 30 لاکھ روپئے نقد انعام حاصل ہوا ۔ بجاج الیکٹرانکس کے دونوں شہروں میں 17 شورومس ہیں جہاں پر مختلف اسکیمات اور پیشکش جاری ہے ۔ ان میں ایک روپئے ادا کرتے ہوئے الیکٹرانکس اشیاء گھر لے جایاجاسکتا ہے جب کہ مابقی رقم کی اقساط میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے ۔ ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانکس کرن بجاج نے بمپر ڈرا کے موقع پر انعام جیتنے والے کو اپنی اور بجاج کی ساری ٹیم کی جانب سے مبارک دی اور کہا کہ بہت جلد 50 لاکھ روپئے کے بمپر ڈرا کا اعلان کیا جائے گا ۔۔