باکسنگ مقابلے: پریہ درشنی اسکول کا اچھا مظاہرہ

رئیس ، نوید اور فراز کو مقام اول اور سوم ملا ۔ دیگر طلباء بھی کامیاب
حیدرآباد ، 3 ستمبر (راست) 61 ویں انٹر اسکول ڈسٹرکٹ لیول ٹورنمنٹس 2015-16ء بمقام لال بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد کئے گئے جس میں پریہ درشنی ہائی اسکول کے طلباء محمد رئیس (نویں جماعت) نے باکسنگ انڈر 17 مقابلوں میں پہلا مقام جیتا۔ ان کے بھائی محمد نوید (ساتویں جماعت) کو بھی اول مقام انڈر 14 (28-30kg) حاصل ہوا جبکہ پریہ درشنی اسکول کے ہی آٹھویں جماعت کے محمد فراز (36-38kg) کو تیسرا مقام ملا۔ اس ضمن میں پریہ درشنی اسکول کے انتظامیہ نے کامیاب طلباء کی گلپوشی کی اور انھیں میرٹ سرٹفکیٹ حاصل ہونے پر مبارکباد دی۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ کوشلیا ، ہیڈماسٹر نکھل نے تمام بچوں سے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان میں بھی کامیابی کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انھوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے اول مقام کے حقدار محمد رئیس ولد محمد سلیم اور محمد نوید ولد محمد سلیم کی سال کی اسکول فیس ترغیبی انعام کے طور پر معاف کردینے کا اعلان کیا ہے۔