جمعرات , دسمبر 12 2024

باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ شراب کے عادی شخص کی خودکشی

کیرامیری ۔ 14؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر جینور کے سونوپیٹل گوڑہ میں باپ کی ڈانٹ سے ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر جینور سرینواس کے مطابق مستقر جینور کا پی آنند راؤ (32 سال) گذشتہ کچھ عرصہ سے شراب کا عادی ہوگیا تھا ‘ آج دوپہر میں بھی وہ شراب نوشی کر کے گھر آیا اور اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے لگا‘ اس کی آواز سن کر گھر میں موجود اس کے باپ نے اس کو ڈاٹنا جس پر وہ شخص دلبرداشتہ ہو کر اپنے کھیت کو گیا اور کھیت میں موجود کیڑے مار دوا پی لی۔ اطلاع پا کر اس کے افراد خاندان نے اسے فوری جینور کے عوامی دواخانہ کو منتقل کیا ‘ ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کو عادل آباد میں لے جانے کا مشورہ دیا بذریعہ ایمبولنس لے جاتے وقت وہ شخص راستے میں ہی فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT