سڈنی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سریش رائنا سیمی فائنل میں آسٹریلیائی فاسٹ بولروں کی جانب سے پھینکے جانے والے متوقع باونسرس کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے ٹینس بال کی سرویس کے خلاف نیٹ میں 45 منٹ کی خصوصی اور انوکھی مشق کی ہے۔ یہ انوکھی ترکیب ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر نے اختیار کی۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف محمد عرفان کی اچھال لیتی گیندوں کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے راگھاویندرا نے اسٹول کی انوکھی پریکٹس کھلاڑیوں کو اختیار کروائی تھی۔