باولی میں گرنے سے ضعیف شخص فوت

یلاریڈی ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے شیوار کے قریب مندر سے متصل زرعی باؤلی میں گرنے سے ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق منڈل سے تعلق رکھنے والا آشیا کچھ عرصہ سے ذہنی توازن بگڑنے پر گھر سے نکل گیا جس پر افراد خاندانہ فکر مند ہو کر تلاش کرنا شروع کردیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ دوسرے دن باولی میں نعش نظر آئی جسے آشیا کے طور پر شناخت کی گئی ۔ پولیس کو اطلاع کرنے پر پولیس نے نعش کو باہر نکالا اور پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ متوفی کی بیٹی درگوا کی شکایت پر کیس درج کیا گیا اور اے ایس آئی مسٹر کشٹیا مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔