بانسواڑہ ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ شہر محلہ سنگامیشورکالونی میں سابقہ رکن اسمبلی بانسواڑہ کانگریس پارٹی مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے حکومت کانگریس کے تحت بے گھر افراد کو مکان کی سہولت کیلئے پلاٹس منظوری عمل میں لائی تھی اور تقریباً 1340 پلاٹس تقسیم کئے تھے جس میں سے اکثریتی فرقہ کے غریب افراد کو 990 پلاٹس اور غریب بے گھر مسلمانوں کو 350 پلاٹس کی تقسیم کی گئی تھی لیکن کچھ افراد پکے مکان بنواکر اپنی زندگی گذار رہے ہیں اور کچھ ایسے غریب افراد ہیں جن کے پاس روپیہ نہیں اور ناہی انہیں ہاوزنگ قرض کی سہولت ہے اس طرح سے غریب عوام اپنے مکان تعمیر کرنے سے قاصر ہے ۔ پوچارام سرینواس ریڈی ریاستی وزیر زراعت کی ہدایت پر بانسواڑہ تحصیلدار مسٹر گوپی نے محلہ سنگامیشور کالونی کا دورہ کرتے ہئوے تمام خالی پلاٹس کی انکوائری کررہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام جو پلاٹس حاصل کرلی ہے آج انکوائری کرنے پر پلاٹس سے محرومی کا خوف انہیں کھایا جارہا ہے اس طرح بانسواڑہ میں پلاٹوں کو دوبارہ تنقیح کئے جانے پر عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے اس انکوائری کے موقع پر اراضی سروے انیل ٹی آر ایس قائدین محمد اعجاز ، ین سریش ، کرشنا ریڈی موجود تھے ۔