بانسواڑہ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب سے علماء کا خطاب

بانسواڑہ ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ مائناریٹی فنکشن ہال عرب یونین کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں حجاج اکرام کو تہنیتی پیش کی گئی ۔ عازمین حجاج سے خطاب کرتے ہوئہے مولانا عبدالرقیب امام خطیب مدینہ مسجد نے کہا کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے اس لئے اللہ تعالی نے تمام مسلمانوں جو حج کی سعادت عطا فرمائی ۔ حج کا غریب اور امیر سے تعلق نہیں ہے ۔ حج کا تعلق عشق و محبت سے جڑا ہوا ہوتاہے ، حج اسی کو نصیب ہوگا جس کو اللہ چاہے گا ۔ اس لئے حجاج اکرام کو چاہئے کہ وہ تمام چیزوں سے پاک صاف اور سارے خیالات کو دور کرتے ہوئے اللہ کے عشق و محبت میں غرق ہوجائیں ۔ حج کے موقع پر حجاج اکرام کی صورت شکل کو حاجی کی شکل میں ہونا چاہئے ۔ دنیاوی باتوں کو بھول کر اپنے حج کے عقیدت میں آجائیں نیت ہی سب کچھ ہے ، دین کا عمل کریں اس موقع پر مولانا محمد اعجاز نے بھی عازمین حجاج سے حج سفر کے تعلق سے تمام تفصیلات سے آگاہ کروایا انہوں نے حجاج اکرام کو نماز باجماعت پڑھنے و اہتمام کرنے پر زور دیا اور مدینہ شریف میں خوب درود سلام پڑھنے پر بھی زور دیا اور حضورؐ کے سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ قبل ازیں حافظ معراج اور صدر حج کمیٹی نظام آباد جناب حبیب احمد نے عازمین حجاج کو سفر حج کے تعلق کے علاوہ دیگر معلومات تربیت دی اس موقع پر صدر عرب یونین قوی بن عمر چاوش ، نائب صدر محمد چاوش ، اسد بن محسن ، عبدالخالق نائب سرپنچ ، تقریب زیرسرپرست علی بن عبداللہ بن معاضی ، صالح بن محمد ، صالح بن علی ، عمر چاوش ، ابو چاوش ، حبیب چاوش ، منان ڈریور ، جناب عبدالوحید ، جامع مسجد صدر عبدالمنیعم ، صدر قیرالسلام مسجد عبدالشکور موجود تھے جنہوں نے تمام عازمین حجاج اکرام محمد عبدالکریم ، عبدالغفار ، عبدالوحید ، شیخ حیدر ، عبدالستار ، گورے میاں اور عبدالمجیب کو تہنیت پیش کی ۔