بانسواڑہ۔26فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بانسواڑہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول اور ضلع پریشد ہائی اسکول کے اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بینک سیاست کی جانب سے جمعیت العلماء صدر مولانا عبدالرقیب قاسمی اور شیخ اکبر وارڈ ممبر کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر شیخ اکبر وارڈ ممبر نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کیلئے صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی جانب سے دیئے جانے والے کوئسچن بینک کو اپنے اساتذہ کی نگرانی میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور محنت و لگن کے ذریعہ اپنے اساتذہ کا اپنے اسکول کا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوشش کے ذریعہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیاست کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر اسکولس کے اساتذہ خلیل احمد صاحب ‘ خواجہ سراج صاحب اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔