بانسواڑہ۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں کئی دنوں بعد بارش کی وجہ سے کسانوں میں راحت اور مسرت پیدا ہوئی۔ بانسواڑہ میں اب تک موسم برسات میں صرف دو بار بارش ہوئی لیکن آج بانسواڑہ میں دن کے اوقات میں مسلسل ایک گھنٹہ اور رات کے اوقات میں مسلسل آدھا گھنٹہ بارش ہوئی جو 65 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ بانسواڑہ میں بارش نہ ہونے پر کئی ایکر زرعی فصل کو نقصان کا اندیشہ کیا جارہا تھا اور کسان پریشانی کے عالم میں مبتلا نظر آرہے تھے لیکن آج بانسواڑہ میں دیڑھ گھنٹہ بارش ہونے پر کسانوں میں راحت دیکھی گئی۔