بانسواڑہ ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ منڈل پریشد آفیسر مسٹر وجئے بھاسکر نے صحافیوں کو بتلایا کہ بانسواڑہ منڈل اور بانسواڑہ شہر میں جملہ6173 مستحقین افراد میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔ بانسواڑہ منڈل کے مواضعات کیلئے 4,713 اور بانسواڑہ شہر کیلئے 1460 مستحقین کیلئے وظائف منظور کئے گئے انہوں نے بتلایا کہ موضعات دیسائی پیٹ ، ترملا پور ، پناجی پیٹ ، میں بیواہ خواتین کیلئے 2115 ، معذورین 490 ، ضعیف العمر 2084 ، گیتاکارمک 5 ، بافندے 16 کیلئے وظائف منظور کئے گئے ان مستحقین افراد کو مقامی سرپنچوں و MPTC ممبران وی آر او کے زیرنگرانی مستحقین افراد کو وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی وجئے بھاسکر منڈل پریشد آفسر نے کہا کہ اس طرح سے بانسواڑہ شہر گرام پنچایت سرپنچ وانی کے زیرنگرانی 1460 مستحق وظائف کی تقسیم عمل میں آئی جو تمام اسرا اسکیم کے تحت عمل میں آئی اس موقع پر نائب سرپنچ عبدالخالق ، شیخ اکبر وارڈ ممبر موجود تھے ۔