بانسواڑہ منڈل میں ٹی آرایس کو غلبہ

بانسواڑہ 14 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع و منڈل پریشد انتخابات کے نتائج حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے 4 منڈلوں ورنی ، کوٹگیر ، بیرکور اور بانسواڑہ منڈل میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی نشستوں پر ٹی آر ایس کا غلبہ رہا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ بانسواڑہ اسمبلی کے 4 منڈلوں میں زیڈ پی ٹی سی امیدوار بانسواڑہ جنگم وجیا 5965 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کاگنریس امیدوار گرو رینوکا کو شکست دے دی ۔ بیرکور منڈل زیڈ پی ٹی سی امیدوار ٹی آر ایس کشن نائیک نے جملہ 4536 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ہیرا بائی کو شکست دے دی ۔ کوٹگیر منڈل زیڈ پی ٹی سی امیدوار ٹی آر ایس پی شنکر نے جملہ 3993 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کانگریس امیدوار راج دیسائی کو شکست دے دی ۔ ورنی منڈل ٹی آر ایس امیدوار جیا بھاسکر ریڈی 6331 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کانگریس امیدوار سرینواس کو شکست دے دی ۔ اس طرح سے زیڈ پی ٹی سی ٹی آر ایس پارٹی امیہدواروں کی 4 منڈلوں پر کامیابی رہی اور اپنا قبضہ بنالیا ۔ اسی طرح سے حلقہ بانسواڑہ اسمبلی کے 4 منڈلوں میں ٹی آر ایس کے جملہ زیڈ پی ٹی سی امیدواروں کو 20825 ووٹوں کی بھاری اکثریت حاصل رہی ۔ اس طرح سے یم پی ٹی سی کے ٹی آر ایس امیدواروں نے جملہ4 منڈلوں میں 71 نشست پر 53 مقامات پر کامیابی حاصل کرلی ۔ ان کامیابیوں میں کانگریس جملہ 13 بی جے پی ایک تلگودیشم ایک اس طرح سے بیرکور منڈل میں کانگریس اور تلگودیشم کا مکمل صفایا رہا ۔ ورنی منڈل میں 21 ایم پی ٹی سی امیدواروں میں ٹی آر ایس 16 کانگریس 2 تلگودیشم ایک کامیابی رہے ۔ اس طرح سے آزاد کے 2 امیدوار کی کامیبی رہی ۔ کوٹگیر منڈل میں جملہ 16 ایم پی ٹی سی کیلئے کانگریس کو 6 میں کامیابی رہی اور ٹی آر ایس کو 10 میں کامیابی حاصل رہی ۔ بانسواڑہ منڈل کے جملہ 20 نشستوں پر 14 ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کی کامیابی حاصل ہوئی کانگریس کو 5 اور آزاد کو ایک امیدوار کامیاب رہا ۔