لندن۔26فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خطرناک تیز گیند لگنے کے بعد شدید زخمی ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑی ایلیکس ٹیٹ کا آپریشن ہوا ہے۔ ٹیٹ کو گیند لگنے سے ان کے چہرے اور سر کی 15 ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھی۔ ڈاکٹر نے انہیں آپریشن کرنے کیلئے ان کے پورے سر کو چیر دیا اور پھر اسے تھیلے کی طرح سی دیا ۔ ایلیکس کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، دراصل ایلیکس پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ کر رہے تھے، تبھی ایک تیز شاٹ براہ راست ان کے چہرے پر پڑا جس سے ان کی 15 ہڈیاں میں فریکچر آگیا۔