دوبئی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ میں ایک تین منزلہ عمارت سے گرنے والی چھ سالہ ہندوستانی لڑکی اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کے روز اس وقت رونما ہوا جب متاثرہ لڑکی اپنے مکان میں کھیلتے کھیلتے بالکنی تک پہنچ گئی جہاں سے وہ حادثاتی طور پر نیچے گر گئی۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ لڑکی کے کھیلنے کے دوران اس کے بالکنی تک پہنچ جانے اور نیچے گرجانے تک اس کے والدین کو کچھ پتہ ہی نہیں چلا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ لڑکی کو زبردست چوٹیں آئی ہیں اور اسے فی الحال مصنوعی عمل تنفس پر رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثہ کی تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ گذشتہ 3 ماہ کے دوران فلک بوس عمارتوں سے بچوں کے نیچے گرنے کا یہ 16 واں واقعہ تھا۔