بالوں کا گھنگھریالا یا سیدھا ہونا موروثی ہی نہیں بلکہ اس میں ہارمونس اور جسم کی کیمسٹری کا بھی گہرا دخل ہے اور یہ کہ موسم بھی بالوں کی ساخت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بالوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے۔
اس کا تعلق عمر اور موسم سے بھی ہوسکتا ہے، لیکن حقیقتاً ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین ابھی تک یہ کھوج نہیں لگا سکے ہیں۔ اگر کسی جوڑے میں دونوں کے بال گھنگھریالے ہوں تو اس بات کا بہت امکان ہے کہ ان کے بچوں کے بال بھی گھنگھریالے ہوں گے اور اسی طرح ان کے بال سیدھے ہوں تو بچے بھی سیدھے بال لے کر پیدا ہوں گے؟ لیکن اگر ایک کے بال گھنگھریالے اور دوسرے کے سیدھے ہوں تو بچوں کے بال ان دونوں کے درمیان کوئی بھی صورت اختیار کریں گے۔بالوں کے سیدھے یا گھنگھریالے ہونے کا انحصار ان خلیوں پر ہے جو بالوں کو نشونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جِلد کے اندر بال اگانے کے مرکز میں موجود یہ خلئے اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ بال سیدھے ہوں گے یا گھنگھریالے؟ ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے بالوں میں تبدیلی آجاتی ہیں۔ اس کی وجہ ہارمونس میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔