بالا نگر میں ضعیف شخص کا قتل

حیدرآباد۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) بالانگر  علاقہ میں ایک ضعیف شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بالانگر رنگاریڈی نگر میں قتل کی واردات پیش آئی ۔ 64 سالہ شخص راما کرشنا کا قتل کردیا گیا۔ یہ شخص دوسری منزل کی کمرے میں رہتا تھا۔ کل رات چند نامعلوم افراد کمرے میں ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہوئے اور حملہ کردیا۔ پڑوسی کی بروقت چوکسی سے وہ فرار ہوگئے اور شدید زخمی راما کرشنا کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔