حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ستیہ نارائنا جو ایچ اے ایل میں زیر تربیت تھا ۔ آج مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیہ نارائنا اپنے ایک ساتھی کی تقریب میں گیا تھا اور رات دیر گئے واپس ہوا جس کے بعد اس کی صحت اچانک بگڑ گئی ۔ پولیس کے مطابق اس کے ساتھی کی پارٹی میں دیگر ساتھی بھی شریک تھے ۔ شدید درد شکم کی شکایت اور بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر اس شخص کو مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس بالانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔