صنعا 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر یمن توقع ہے کہ اندرون 48 گھنٹے نئے وزیر اعظم کا تقرر کریں گے تا کہ باغیوں کے ساتھ معاہدہ کر کے کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کا اختتام کر کے انہیں واپس جانے پر راضی کیا جاسکے۔ایک ذریعہ کے بموجب ایک معاہدہ ہوچکا ہے ۔ چہارشنبہ کے دن دیر گئے ملک کا تازہ ترین سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے اور نئے وزیر اعظم کو اندرون 48 گھنٹے نامزد کیا جائے گا ۔ ایندھن کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی ۔