پرامن ماحول کیلئے محکمہ پولیس چوکس ، بہتر نظم و نسق کی ہدایت
مدہول /21 جولا ئی ( سیاست ڈ سٹر کٹ نیوز )علحدہ تلنگانہ ریاست میں پہلی مر تبہ تلنگانہ میں پشکرالو پروگرام کا انعقاد حکو مت کی راست نگرانی میں کیا جا رہا ہے جو کہ 14 جولا ئی سے جاری ہے پشکرالو انتظامات کا جا ئزہ لینے کیلئے مختلف اعلی عہدیدار باسر پہنچ کر راست طور پر معائنہ کر رہے ہیں اسی طرح آج ڈی جی دیواکر تر ملا رائو آند ھرا پر دیش اور ایم ڈی رمنا رائو مینجمنٹ تلنگانہ اسٹیٹ نے آج باسر پہنچ کر باسر میں جاری پشکرالو میں ہیلی پیاڈ ، اسنان گھاٹ ، پار کینگ وغیر کا تفصیلی جا ئزہ لیا اسی طرح کل مسٹر انو راگ شرما ڈی جی پی ریاست تلنگانہ ، وزیر اعلی کا پر سنل سیکریٹری مسز ایس سبھر وال اور اے ڈی جی پی مسز مینا ایس پی عادل آباد مسٹر ترون جو شی، ڈی سی پی مسٹر اے راملو کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار نے باسر گو داوری پر جاری پشکرالو پروگرام میں پر امن اور بہتر ما حول کو فراہم کر نے کیلئے محکمہ پولیس کو متحرک رہنے کی ہدایت دی اور یا تریوں کو ہر ممکن سہولت پہنچا تے ہوئے بہتر نظم ونسق کے ساتھ پشکرالو کو اختتام پذیر کر نے کی ہدایت دی اور پشکرالو پروگرام کو کا میا ب کر نے کیلئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جارہی ہے واضح رہے کہ 23 جولائی کو مسٹر کے چندر شیکھر رائو وزیر تلنگانہ بھی باسر گو داوری پشکرالو پروگرام میں شرکت متو قع ہے اس کے لئے ہیلی پیاڈ سیکریٹری انتظامات کا معقول انتظامات کئے جارہے ہیں تمام اعلی عہدیدار باسر ہی میں قیام پذیر ہیں واضح رہے کہ حلقہ مدہول میں جملہ 8 مقامات پر اسنان گھاٹ بنا ئے گئے ہیں لیکن تلنگانہ ریاست میں سب سے اہم ترین باسر گوداوری پشکرالو میں کثیر تعداد میں عوام شر یک ہو رہی ہے جو کہ تلنگانہ اسٹیٹ کے علاوہ پڑوسی ریاست مہاراشٹر اور اطرا ف کے لو گ شرکت کر رہے ہیں ۔