بارش سے تباہ فصلوں کا معائنہ

بودھن ۔17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے معائنہ کیا اور انہوں نے ساتھ میں موجود سرکاری عہدیداروں کو نقصانات کے تعلق سے تخمینہ رپورٹس تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ قبل ازیں صبح سویرے کسانوں کی کثیر تعداد نے رکن اسمبلی کے قیام گاہ واقع اچن پلی پہنچ کر جوار ‘ دھان اور مرچی کی کھڑی فصلوں کو غیر موسمی بارش سے ہوئے نقصانات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی پی گرداور گنگا ریڈی ‘ روی کرن ‘ نومنتخب صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ ‘ شیام راؤ ایڈوکیٹ ‘ عبدالکریم میور الکٹریکلس فلور لیڈر بلدیہ ‘ اعجاز خان سابق رکن بلدیہ ‘ سید اشفاق علی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔