بارسلونا نے منڈیلا کپ جیت لیا

جوہانسبرگ ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہسپانوی کلب بارسلونا نے جنوبی افریقہ میں دوستانہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے چیمپیئن کلب مامیلوڈی سن ڈاؤنز کو1۔3سے شکست دے کر نیلسن منڈیلا کپ جیت لیا۔بارسلونا کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے ، لوئس سواریز اور آندرے گومیز نے گول کئے۔یہ کامیابی بارسلونا کے کپتان آندریس اینستا کی شایان شان رخصتی کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہوئی۔بارسلونا کے مینجر نے لا لیگا کے گزشتہ میچ میں ٹیم کی ناکامی اور سیزن میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز سے محرومی کی وجہ سے اس میچ کے لئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا اور پوری ٹیم میدان میں اتاری۔آندرے انیستا نے اسی اسٹیڈیم میں 2010کے ورلڈ کپ کے دوران گول کرکے اسپین کو عالمی چیمپیئن بھی بنایا تھا۔میزبان کلب میچ کے دوران بارسلونا جیسے عالمی شہرت یافتہ کلب کے سامنے دباؤ میں نظر آیا ۔