اجزاء :بادام :آدھی پیالی، دودھ: دو پیالی، شکر : تین کھانے کے چمچے، الائچی ( کٹی ہوئی) : پانچ عدد، زعفران ( پانی میں بھگودیں ) : چٹکی بھر۔
ترکیب : ساس پین میں تھوڑا سا پانی اُبال لیں اور اس میں بادام ڈال کر مزید تین منٹ اُبالیں۔باداموں کو پانی سے نکال کر چھلکا اُتاریں اور انہیں پیس کر پیسٹ بنالیں۔ ایک برتن میں دودھ گرم کریں، جب دودھ اُبلنے لگے تو بادام کا پیسٹ اور شکر شامل کردیں۔ دھیمی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں اور مسلسل چمچہ ہلاتی رہیں۔ زعفران اور الائچی چھڑک کر چولہا بند کردیں۔ بادامی کھیر کو ٹھنڈا کرلیں اور چاندی کا ورق لگاکر پیش کریں۔