بابو جگجیون رام اور امبیڈکر جینتی تقریب کا اہتمام

کریم نگر ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس ماہ کی 5 تاریخ کو بابو جگجیون رام 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کو شاندار پیمانے پر انعقاد کرنے کیلئے تمام کو تعاون کرنے گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور نے کہا ۔ چہارشنبہ کو انہوں نے بابو جگجیون رام جینتی تقاریب کے پوسٹرس کو آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر سال ضلع میں ان تقاریب کو شاندار پیمانے پر منایا جارہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ انعقاد کئے جارہے ان تقاریب کو گزشتہ سے بھی زیادہ شاندار طور پر منایا جائیگا ۔ ضلع کے تمام دلت اس تقاریب میں شرکت کر کے کامیاب کرنے زور دیا ۔ ضلعی عہدیداران ، ملازمین ، عوام بڑے پیمانے پر ان تقاریب میں شرکت کریں ۔ اس پروگرام میں دلت انجمنوں کے قائدین این کنکاراج ، سرینواس ، میڈی مہیش ، ڈی رویندر ، ایم رویندر ، داسری نرملا ، ٹی ایشور ، جی ملیشم ، ایم رجنی ، این سگنا ، بی اجئے شرما و دیگر نے شرکت کی ۔