لندن ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر اور بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ اور ویلز کی ٹی 20 لیگ ویٹیلیٹی بلاسٹ (ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ) کی ٹیم سمرسیٹ سے معاہدہ کرلیا۔ بابر اعظم ویٹیلیٹی بلاسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم ان کی اس ایونٹ میں شرکت تصدیق نامہ عدم اعتراض (این او سی) سے مشروط ہوگی۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت دورہ انگلینڈ پر موجود ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے بعد کاؤنٹی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے ۔