بابا رام دیو کو جودھ پور ائیر پورٹ پر برہمی احتجاجیوں کا سامنا‘ واپس جانے پر مجبور

نئی دہلی۔یوگا گرو اور پتانجلی کے بانی بابا رام دیو کو جودھ پور ائیرپورٹ پر احتجاج کا سامنا کر پڑا۔ وہ یہا ں راجستھان کے الوار میں پتانجلی ولیج انڈسٹری کے افتتاح کے لئے پہنچے تھے‘ انہیں ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

اس واقعہ کا ویڈیو وائیرل بھی ہوا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رام دیو ائیر پورٹ کے باہر پہنچے وہاں پر کھڑے لوگوں نے اس کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔ لوگوں نے راجستھان آنے سے قبل کالا دھن باہر لانے کا رام دیو سے مطالبہ کیا۔

تاہم رام دیو شدید احتجاج کے پیش نظر ائیر پورٹ سے ہی لوٹ گئے۔

یہا ں پر اس بات کا تذکرہ قابل غور ہے کہ بابار ام دیو کی پتانجلی پراڈکٹ لمیٹیڈ مارکٹ میں ایوردیک اور ہربل کے علاوہ گھریلو سامنا کے بعد اب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہا ہے۔

ہفتہ کی ابتداء میں رام دیو نے یہ کہتے ہوئے ایک نیا تناز ع کھڑا کردیاتھا کہ علاج کے لئے گائے کے پیشاب کا استعمال مسلمانوں کے لئے قابل قبول ہے۔

رام دیو نے انڈیاٹوڈے کے ٹی وی شو آپ کی عدالت میں راجت شرما کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ ’’ یہ قرآن میں لکھا ہوا ہے کہ علاج کے لئے گائے کے پیشاب کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔ کچھ لوگ پتانجلی کو ہندوؤں کی کمپنی قراردیتے ہوئے نشانہ بنارہے ہیں ۔

میں نے کبھی بھی ہمدرد یاہمالیہ پراڈکٹ کو ٹارگٹ نہیں کیاہے ‘ انہو ں نے تو یوگا گرام کے قیام کے لئے مجھے اراضی کا تحفہ پیش کیاہے۔ ایسا جو لوگ بھی کررہے ہیں وہ نفرت کی دیوار تیار کررہے ہیں‘‘۔