محبوب نگر۔/11 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے ٹی آر ایس قائدین پر مشتمل وفد جس میں محسن خان، انور پاشاہ ، تقی حسین تقی، محمد ذکی، مکرم علی، ابراہیم قادری کے علاوہ صحافی محمد رفیق احمد قادری نے مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے محبوب نگر بائی پاس سڑک کیلئے رقمی منظوری پر مبارکباد دی۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر کے عوام تین دہوں سے اس کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایم ایل اے کی موثر و کامیاب نمائندگی سے اس سڑک کی منظوری عمل میں آئی۔ قائدین نے منظوری کیلئے جتیندر ریڈی ایم پی اور وزیر اعلیٰ سے بھی اظہار تشکر کیا۔