ا سکاٹ لینڈسے حیران کن مظاہرے متوقع :کالنگ ووڈ

لندن ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہا ہیکہ آئندہ برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نے اگر دو کامیابیاں بھی اپنے نام کرلیں تو یہ بڑا کارنامہ ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں اس ورلڈ کپ میں اسکاٹش ٹیم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ورلڈ کپ میں حیران کن طور پر کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پال کالنگ ووڈ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ آئندہ برس ورلڈ کپ میں 23فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ابھی وہ اسکاٹ لینڈٹیم کے ساتھ وابستہ ہوئے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اس میچ میں بھی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کامیابی اپنے نام کرے وہ اپنا تمام تجربہ دیانتداری کے ساتھ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو منتقل کریں گے۔