حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ووڈا فون نے آندھرا پردیش و تلنگانہ میں نیٹ ورک اور ریٹیل ٹرانسفارمیشن کو مستحکم کرنے کے ساتھ گاہک کے تجربہ کو بڑھادیا ہے ۔ اپریل 2014 تا مارچ 2015 کے درمیان زائد از 150کروڑ آئی این آر سرمایہ لگا کر نیٹ ورک کو مستحکم اور ڈسٹری بیوشن کو وسعت دی ہے ۔ اس مدت کے دوران 1300 سے زائد نئی سائٹس ایکٹیویٹ کرتے ہوئے نیٹ ورک کوریج کو آگے بڑھایا ہے ۔ اے پی و تلنگانہ میں 6.5 ملین کی اساس پر 12 ماہ میں 6.5 لاکھ سبسکرائبرس کو شامل کیا گیا ہے ۔ زائد از 9500 سائٹس شامل ہوگئے ۔ جب کہ مالی سال 2015 میں 1300 سے زیادہ سائٹس کو شامل کیا گیا ۔ ریٹیل نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعہ 42 ووڈا فون اسٹورس ، 240 ووڈا فون منی اسٹورس قائم کئے گئے ۔ ایم پیسہ ایجنٹس 4800 سے زیادہ ہیں ۔ روہت ٹنڈن ، بزنس ہیڈ آندھرا پردیش و تلنگانہ ، ووڈا فون انڈیا نے کہا کہ اختراعی ، کاسٹ ایفیکٹیو اور متعلقہ پراڈکٹس اور خدمات کے ذریعہ ہمارے گاہکوں کا بھروسہ جیتنا ووڈا فون پر ہماری اولین ترجیح ہے ۔۔