کریم نگر۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ٹی ایم کے صارفین کے کارڈ بدل کر رقم نکال لینے والے ایک شاطر بدمعاش کو ٹو ٹاؤن پولیس نے یہاں گرفتارکرلیا۔ سی آئی نریندر کی اطلاع کے مطابق سریکاکلم صلع کے متوطن اٹی پلی ستی راجو نے معمولی طرز پر بیوپار کرنے والا کریم نگر میں مکرم پورہ میں ایس بی آئی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے پہنچا لیکن اسے رقم نکالنے کا طریقہ نہیں معلوم تھا جس پر وہاں ٹھہرے ہوئے ایک شخص گجی جوگا راؤ سے خواہش کی کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکال کر دے جس پر اسے رقم نکال کر دینے کے بعد اس کے کارڈ کو رکھ لیا اور اپنے پاس موجود ایک دوسرا کارڈ اس کو دے دیا۔ ستی راجو بغیر دیکھے وہاں سے کارڈ لیکر چلا گیا۔ اس کے بعد جوگا راجونے 16کو 40 ہزار، 17کو 40ہزار اور 18کو 100 روپئے نکال لیا۔ اس طرح سے جملہ 80100 روپئے اے ٹی ایم سے نکال لیا۔ بعد ازاں ستی راجو کارڈ لیکر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لئے پہنچا تو وہ کارڈ کام نہیں کررہا تھا اس کی جانکاری کے بعد کے اس کا کارڈ بدل گیا ہے تو اس نے جاریہ ماہ ٹو ٹاؤن میں شکایت درج کروایا چنانچہ 4تاریخ کو بعد تلاشی کریم نگر بس اسٹانڈ سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے پاس سے رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے سریکاکلم، حیدرآباد، ویملواڑہ، شانتی نگر، کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ، عابڈس حیدرآباد میں اس طرح کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے کا اقرار کرلیا۔