اے بی پی نیوز چیانل بحران کے متعلق دھرو راٹھی کا خلاصہ۔ ویڈیو

مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی اپنے اس پروگرام میں اے بی پی نیوز چیانل بحران کے متعلق خلاصہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کن وجوہات کی بناء پر پونیا پرسون واجپائی کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیاگیا۔

من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانو ں کی بات چیت میں ان کی آمدنی دوگنی ہونے کے متعلق چندرا منی نامی کسان پر خلاصہ کرنے کے بعد سے اس بحران کی شروعات ہوئی ہے۔

دھرو راٹھی نے پنیا پرسن باجپائی کے لکھے بلاک کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح اے بی نیوز چیانل پر سرکاری محکموں ‘ بی جے پی لیڈران اور ان کے ترجمان اور مرکزی کابینی وزراء کی جانب سے باجپائی‘ کھنڈیلکر( نیوز ایڈیٹر) اور اینکر ابھیشار شرما کو ہٹانے کے لئے دباؤ ڈالاگیا۔

مسٹر راٹھی نے کانگریس اور اٹل بہاری واجپائی پھر اب موجودہ بی جے پی حکومت کے دور میں میڈیا کے ساتھ برتے جانے والے رویہ کی بھی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ

پونیا پرسن باجپائی نے دی وائیر پر لکھے ہوئے اپنے بلاک میں کہاکہ واجپائی کے دور میں جو ہمارے دوست وزیراعظم کے گھر جاتے تھے ان کا کہنا ہے کہ واجپائی جی کو چھوڑ کر انہیں ایسا لگتا تھا کہ وہا ں پر رہنے والا ہر شخص وزیراعظم ہے اور اب جب وہ وزیراعظم کے گھر جاتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا

ہے کہ وزیراعظم صرف ایک شخص ہی ہے باقی سب کچھ نہیں ہیں۔

مزید تفصیلات کی جانکاری کے لئے یہ دھرو راٹھی کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں