تانڈور۔/11فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ چندنا ( آئی پی ایس ) نے آج اے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی حیثیت سے تانڈور میں نو قائم کردہ جدید عہدہ پر جائزہ حاصل کرلیا۔ محترمہ چندنا کی جانب سے آئی پی ایس کی تکمیل کے بعد حکومت تلنگانہ نے اس جدید عہدہ پر تقرر کرکے تانڈور روانہ کردیا۔ حکومت تلنگانہ نے ضلع رنگاریڈی میں اے ایس پی کے عہدہ کو منظوری دی اور یہاں پوسٹنگ کیلئے نو تربیت یافتہ محترمہ چندنا کا تقرر عمل میں آیا۔ محترمہ چندنااپنا پہلا تقرر نامہ لے کر تانڈور پہنچیں اور سب ڈیویژنل پولیس آفس کے احاطہ میں اپنے عہدہ کا آج جائزہ حاصل کرلیا۔ کماری چندنا کی ابتدائی تعلیم چتور میں ہوئی اور آئی پی ایس عہدہ کیلئے منتخب ہوکر ٹریننگ مکمل کرلی۔ انہوں نے اپنے پہلے انٹرویو میں لاء اینڈ آرڈر کے استحکام کو ترجیح دی اور پولیس عملہ میں ڈسپلن کو فوقیت دی ہے۔