بنگلور /18 اگست ( پریس نوٹ ) گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شعبہ دینیات مسجد ممتاز الامین ریسی ڈینشیل اسکولس کیمپس مالو ر روڑ ہسکوٹہ کے زیر اہتمام بروز منگل،2ستمبر 2014ء صبح ۹بجے تاعصر، حج تربیتی کیمپ منعقد ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح جناب محمد مرغوب احمدچیر مین کرناٹک حج کمیٹی کے بدست ہوگا۔ سید ضمیر پاشاہ وآئی ،اے ایس (ریٹاٹرڈ) سابق پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی امور صدارت کریں گے۔حضرت مولانا زین العابدین مظاہری مہتمم دار العلوم شاہ ولی اللہ بنگلو ر اور دیگر علماء اپنے اپنے مخصوص انداز میں عازمین وعازمات حج کو تربیت دیں گئے۔مفتی عبد اللہ قاسمی مدرسہ الفلاح مالور، مولانا محمد فیاض رضوی امام وخطیب جامع مسجد ہسکوٹے، مولانا محمد اشرف علی رشادی خطیب مسجد معراج بنگلور ،مفتی ابراہیم قاسمی مسجد فردوس مالور وغیرہ علماء حضرات، اس حج تربیتی پروگرام میںشرکت کریں گے۔بنگلورڈسٹرکٹ،بنگلور دیہی ڈسٹرکٹ ،کولار ڈسڑکٹ،چکبالا پورڈسٹرکٹ واطراف واکناف کے عازمین وعازمات حج سے گذارش ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں مقررہ وقت پرتشریف لاکر ارکان حج کے تفصیلات ومشق سے مستفیدہوں۔مستورات کے لئے پردے کا معقول انتظام ہے۔