شنکرپلی ( چیوڑلہ ) ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی ٹی یو سی کے قائد چیوڑلہ کے انچارج راما سوامی نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ 28, 27 نومبر کو ابراہیم پٹنم میں منعقد شدنی زبردست جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ اس موقع پر راما سوامی نے شنکر پلی مستقر پر ابراہیم پٹنم میں منعقد ہونے والے اجلاس سے متعلق پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا ۔ اس موقع پر راما سوامی کے علاوہ شنکر پلی منڈل کے اے آئی ٹی یو سی کے قائدین ملاریڈی ، ایم کرشنا ، جگن ، شیواجی ، ایل بی ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔